آزادکشمیر کے انتخابات پر خون کا رنگ چڑھنے لگا، سیاسی کارکنوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزادکشمیر کے انتخابات پر خون کا رنگ چڑھنے لگا، سیاسی کارکنوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق
آزادکشمیر کے انتخابات پر خون کا رنگ چڑھنے لگا، سیاسی کارکنوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق

مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر کی 45 نشستوں کے 700 سے زیادہ امیدواروں کے درمیان ووٹنگ کا عمل جاری ہے جبکہ انتخابات کے دوران مختلف مقامات پر سیاسی کارکنان کے آپسی تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔

آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں حلقہ ایل اے 12 میں پولنگ کے دوران پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنان میں زبانی تلخ کلامی لڑائی جھگڑے کی صورت اختیار کرلی جس کے بعد فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

کوٹلی میں حلقہ ایل اے 12 میں پولنگ اسٹیشن میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے زبانی تلخ کلامی نے خونی تصادم کی شکل اختیار کرلی، جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

دوسری جانب ہٹیاں بالا میں جسکول پولنگ اسٹیشن پر بھی (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکن آمنے سامنے آگئے اور ایک سیاسی جماعت کی جانب سے پولنگ بند کرانے کی کوشش بھی کی گئی۔

ادھر حلقہ ایل اے 27 کے کوپرا گلی پولنگ اسٹیشن میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہونے کی صورت میں کچھ دیر کے لیے پولنگ کا عمل روک دیا گیا تھا تاہم پولیس نے حالات کو کنٹرول کرتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا عمل شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 45 کے لیے قائم پولنگ اسٹیشن پر بدنظمی کی وجہ سے پولنگ روک دی گئی تھی، پولیس نے پی ٹی آئی کے 2 اور آزاد امیدوار کے 6 کارکنان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے۔ حالات کنٹرول کرنے کے بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مہوش حیات نے وزیر اعظم بننے کی خواہش کا اظہار کردیا

Related Posts