سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج پر 16 ہزار کی اضافی فیس لاگو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت نے حج اسکیم کے اخراجات کا اعلان کر دیا
وفاقی حکومت نے حج اسکیم کے اخراجات کا اعلان کر دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج پر 410 ریال یعنی 16 ہزار روپے اضافی فیس لاگو کردی گئی اور یہ اضافی فیس ویزا اورانشورنس کی مد میں بڑھائی گئی ہے۔

حکومت کی طرف سے اس سال حج پیکج مہنگا کئے جانے کے بعد اب سعودی حکومت کی جانب سے بھی عازمین حج پر اضافی فیس لاگوکی گئی ہے اور یہ اضافی فیس ویزا اورانشورنس کی مد میں بڑھائی گئی ہے۔

اب پاکستانی عازمین کو حج پر جانے کے لئے مزید 16 ہزارروپے اضافی ادا کرنا ہوں گے، وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستانی عازمین حج کو 300 ریال ویزہ فیس ادا کرنا ہوگی جب کہ 110 ریال انشورنس کی مد میں ادا کرنا ہوں گے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اضافی فیس اور انشورنش رواں سال حج پیکج میں شامل کردی گئی ہے، وزارت مذہبی امور کا مؤقف ہے کہ اس حوالے سعودی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر مذہبی امور نے حج اخراجات میں مزید اضافے کی نوید سنادی

وزارت مذہبی امورنے کہا کہ  کوشش کررہے ہیں کہ اخراجات میں کمی لائی جاسکے، سعودی حکومت تمام سہولیات پر 5 فیصد ویلیو ایڈیڈ ٹیکس پہلے سے ہی وصول کررہی ہے۔

زارت مذہبی امور کی جانب سے سعودی حکام سے ویزا فیس اور انشورنس ختم کرنے مطالبہ کیا گیا تھا جسے سعودی حکومت کی جانب سےمسترد کرتے ہوئےکہاگیا تھا کہ فیس کا اطلاق صرف پاکستان کیلئے نہیں تمام اسلامی ممالک پر کیا گیا ہے۔

Related Posts