وفاقی وزیر مذہبی امور نے حج اخراجات میں مزید اضافے کی نوید سنادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

noor ul haq qadri
noor ul haq qadri

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی و اقلیتی امور پیر نورالحق قادری نے سعودی عرب میں ٹیکسز کے نفاذ کی وجہ سے امسال حج اخراجات میں مزید اضافے کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال حج مزید مہنگا ہوگا۔

اسلام آباد میں پوائیوٹ حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ بڑھتے اخراجات کی وجہ سےسستا حج کروانا ممکن نہیں رواں برس حج مزید مہنگا ہوگا۔

نورالحق قادری نے کہا کہ تنقید ہوتی ہے کرتارپور راہداری کھول دی اور حج مہنگا کردیا، کرتار پور اور حج کا موازنہ کیسے کیا جاسکتا ہے؟ کرتارپور ایک راہ داری ہے جو کہ صرف 4 کلو میٹر ہے اور سائیکل کی بجائے پیدل بھی لوگ آتے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں 4کروڑ ڈالرکااضافہ، 18ارب 12 کروڑ ڈالر ہوگئے

انہوں نے کہا کہ حج کے لیے 4 ہزار کلومیٹر سے زائد کا طویل سفر طے کرکے وہاں 40 روز قیام و طعام کا اہتمام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اخراجات زیادہ ہیںاور سعودی عرب میں آئے روز ٹیکسز کے نفاذ کی وجہ سےاخراجات میں اضافہ ہورہا ہے۔

نورالحق قادری نے حج پالیسی 2020 کے حوالے سے کہا کہ ‘پالیسی مرتب کرنے کے لیے مشینری جذبے سے کام جاری ہے اور جلد ہی پالیسی کا اعلان کر دیا جائے گا۔

Related Posts