اسرائیلی وزیر اعظم نے وزیر دفاع کوعہدے سے ہٹادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیلی وزیر اعظم نے وزیر دفاع کوعہدے سے ہٹادیا
اسرائیلی وزیر اعظم نے وزیر دفاع کوعہدے سے ہٹادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے وزیر دفاع کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے عدالتی اصلاحات روکنے کے مطالبے پر وزیرِدفاع یواف گیلنٹ کو برطرف کردیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر دفاع کی برطرفی کے بعد عدالتی اصلاحات کے خلاف مظاہرے زور پکڑ گئے اور مظاہرین مشتعل ہوگئے۔

شہریوں کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم کے اس اقدام پر مرکزی شاہراہ بند کرکے احتجاج کیا، اس کے علاوہ اسرائیلی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر بھی دھرنا دیا گیا۔

مزید پڑھیں:نیٹو نے روس کی جوہری بیان بازی کو خطرناک قرار دے دیا

دوسری جانب نیویارک میں اسرائیل کے قونصل جنرل نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

Related Posts