نیٹو نے روس کی جوہری بیان بازی کو خطرناک قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برسلز: نیٹو کی جانب سے روس کی جوہری بیان بازی کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا گیا ہے۔

نیٹو ترجمان اوانا لونگیسکو کا امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روس کا جوہری ہتھیار بیلاروس منتقل کرنے کا اعلان خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔

نیٹو ترجمان کا کہنا تھا کہ روس نے حال ہی میں نیو اسٹارٹ معاہدے میں اپنی شرکت معطل کردی ہے، روس کو تعمیل کی طرف واپس آکر نیک نیتی سے کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو چوکس ہے اور ہم تمام صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، فی الحال روس کی جوہری پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں:افغان وزارت خارجہ کے دفتر کے قریب دھماکہ، 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اوانا لونگیسکو نے کہا کہ نیٹو کے اتحادی ممالک اپنے بین الاقوامی وعدوں پر پورے احترام کے ساتھ عمل کرتے ہیں لیکن روس نے اپنے ہتھیاروں پر کنٹرول کے وعدوں کو مسلسل توڑا ہے۔