فیفاورلڈکپ میں مراکش کی شاندار کارگردگی پر کونسا عرب ملک ناخوش ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں مراکش کی شاندار کارگردگی نے دنیا کو حیران کردیا ہے۔

مراکش پہلا افریقی اور دوسرا مسلم ملک ہے جس نے سیمی فائنل کیلے کوالیفائی کیا ہے یہی وجہ ہے اسے مسلم ممالک کی بھرپور حمایت حاصل ہے لیکن ایک مسلم ملک ایسا بھی ہے جو اُس کی کارگردگی سے خوش نہیں ہے، وہ نام مراکش کے پڑوسی ملک الجیریا کا ہے۔

الجیریا کا طویل عرصے سے مراکش کے ساتھ جھگڑا چل رہا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جب مراکش نے پرتگال کے خلاف فتح حاصل کی تو الجیریا کے سرکاری میڈیا نے مراکش کی فتح کی خبر چلانے کے بجائے مراکش کی حکومت مخالف مظاہروں پر پرائم ٹائم رپورٹس چلائیں۔

سیمی فائنل میں مراکش کی رسائی پر مصر اور سعودی عرب نے اُسے مبارکباد دی لیکن الجیریا کی جانب سے ایسی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی۔

اس پورے ٹورنامنٹ کے دوران الجیریا کے سرکاری میڈیا نے مراکش کے بجائے سب ٹیموں کے حوالے سے خبریں دیں اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جب مراکش نے پینالٹیز پر اسپین کو ناک آؤٹ کیا تو الجیریا کے سرکاری میڈیا نے مراکش کا حوالہ دیے بغیر یہ خبر چلائی کے ایک ٹیم نے اسپین کو شکست دیدی۔

خیال رہے کہ آج رات 12 بجے مراکش سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس کا سامنا کرے گا اور اگر اس نے فتح حاصل کرلی تو وہ فائنل میں رسائی کرنے والا پہلا مسلم ملک ہوگا ۔

Related Posts