نئے صوبے بن کر رہیں گے؟ عمران خان نے بھی حمایت کردی، جیل سے اہم پیغام آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے جیل میں لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو اور اہم سیاسی فیصلوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بننے چاہئیں اور یہ اقدام ملکی مفاد میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نے بشریٰ بی بی، اپنی بہنوں اور دیگر زیرحراست خواتین کی رہائی کو ترجیح قرار دیتے ہوئے اس معاملے پر فوری مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے پارٹی کی پارلیمانی قیادت کو حکومت اور متعلقہ فریقین کے ساتھ مذاکرات کرنے کا اختیار بھی دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں خواتین قیدیوں کی رہائی سمیت دیگر اہم سیاسی معاملات کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔

عمران خان کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اور دیگر خواتین اسیران کی رہائی تحریک انصاف کی اولین ترجیحات میں شامل ہوگی۔

دوسری جانب پارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دو اہم عہدیداروں نے لطیف کھوسہ کی جیل میں عمران خان سے ملاقات روکنے کی کوشش کی تھی تاہم مختلف رکاوٹوں کے باوجود ملاقات ممکن ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں پارٹی اور ملکی سیاست سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے بھی اہم ہدایات دی گئیں۔

Related Posts