جہاں کبھی بستیاں تھیں اب ملبہ ہی ملبہ! نیپال سیلاب کے بعد کی تصاویر سامنے آگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

نیپال میں تباہ کن سیلاب کے ایک روز بعد مختلف علاقوں سے سامنے آنے والی تصاویر بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کی منظرکشی کر رہی ہیں۔ مختلف خبر رساں اداروں کی جانب سے جاری تصاویر میں کیچڑ میں ڈوبی عمارتیں، ملبے میں گھرے راستے اور محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہوتے متاثرہ افراد دکھائی دے رہے ہیں۔

نیپال کے ضلع نواکوٹ کے تریشولی علاقے میں جمعرات کو ڈرون سے لی گئی تصاویر میں سیلاب کے بعد عمارتوں کے اطراف بڑی مقدار میں جمع کیچڑ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

A drone view on Thursday shows mud covering buildings following devastating floods at Trishuli in Nuwakot district, in Nepal.
Navesh Chitrakar/Reuters

نواکوٹ کے دیوی گھاٹ میں مقامی شہری اپنی ضروری اشیا اٹھائے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوتے نظر آئے۔ شدید سیلاب کے باعث متعدد علاقوں کے رہائشیوں کو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔

A drone view shows mud covering buildings in Nuwakot district, Nepal, on Thursday.
Navesh Chitrakar/Reuters

تریشولی میں سیلاب سے متاثرہ افراد ملبے کے درمیان بیٹھے سڑکیں کھلنے کا انتظار کرتے رہے تاکہ وہ اپنے گھروں تک واپس جاسکیں۔ سیلابی ریلوں نے آمدورفت کے کئی راستوں کو مٹی اور ملبے سے ڈھانپ دیا ہے۔

May be an image of mountain
facebook
May be an image of one or more people
facebook

 

No photo description available.
facebook
Massive Nepal-Tibet flood kills 160, leaves hundreds missing - World -  DAWN.COM
facebook

دیوی گھاٹ میں لوگ سیلاب کے بعد ہونے والی تباہی کے درمیان متاثرہ علاقوں سے گزر رہے ہیں۔ اردگرد موجود ملبہ اور تباہ شدہ ڈھانچے قدرتی آفت کی شدت کو ظاہر کر رہے ہیں۔

What to Know About Deadly Flash Floods in Nepal and Tibet - The New York  Times
New York Times
Photos: Avalanche floods kill 95, hundreds missing in Nepal's Himalayas |  Weather News | Al Jazeera
AL Jazeera

نواکوٹ کے تریشولی علاقے میں متعدد مکانات بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ سیلابی پانی اور ملبے نے گھروں کو نقصان پہنچایا، جبکہ کئی مقامات پر معمول کی زندگی اب بھی معطل ہے۔

May be an image of mountain
facebook

نواکوٹ ضلع کے مختلف علاقوں کی ڈرون تصاویر میں عمارتوں کو کیچڑ سے ڈھکا ہوا دیکھا جاسکتا ہے، جو سیلاب کے گزرنے کے بعد ہونے والی تباہی کی شدت کا اندازہ پیش کرتی ہیں۔

Related Posts