انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا، روپے کی قدر میں بہتری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے لگی ہے۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کی قدرمیں کمی واقع ہوئی ہے ، انٹربینک میں ڈالر 41 پیسے سستا ہونے کے بعد 223 روپے کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں 25 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 223 روپے 41 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 64 پوائنٹس کے اضافے سے 42992 پر آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت نے شوگر ملز کو اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدی

دوسری جانب پیر کے روز وفاقی شرعی عدالت نے ہاؤس بلڈنگ کارپوریشن ایکٹ 2018 کے خلاف درخواست نمٹائی۔ مقدمے کی سماعت چیف جسٹس سیّد محمد انور اور جسٹس خادم حسین ایم شیخ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ایچ بی ایف سی ایکٹ 2018 اسلام کے خلاف اور اسلامی اصولوں کے منافی قانون ہے جسے فوری طور پر کالعدم قرار دیا جانا چاہئے۔

مقدمے کی سماعت کے دوران درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ایچ بی ایف سی ایکٹ کو 1952 میں تخلیق کیا گیا جس کے تحت عوام کو استحصالی قرض دئیے گئے جو اسلام کے خلاف ہیں۔

سماعت کے دوران عدالت کے نوٹس میں آیا کہ متعلقہ قانون کی منسوخی کے لیے جو قانون بنایا گیا تھا اس میں کلیریکل غلطی ہے۔ عدالت نے نوٹس لیا کہ رولز میں غلطیاں ناقابل برداشت ہیں کیونکہ ریاست کا نظام اسی پر چلتا ہے۔

وفاقی شرعی عدالت نے درخواست گزار کا مؤقف سننے کے بعد ریمارکس دئیے کہ متعلقہ قانون ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ایکٹ 2018 منسوخ ہوچکا ہے، اسی بنیاد پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

Related Posts