حکومت نے شوگر ملز کو اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: حکومت نے شوگر ملزکو اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

وزارت صنعت وپیداوار اور شوگر مل مالکان کے درمیان اضافی (سرپلس) چینی برآمد کرنے کے حوالے سے معاملات طے پاگئے۔ پہلے مرحلہ میں 3 سے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے، مزید 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مارکیٹ میں چینی کی دستیابی کی صورتحال دیکھ کر دی جائے گی۔

شوگر ملز کی جانب سے حکومت کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ وہ چینی کی قیمت میں فوری طور پر 12 سے 15 روپے فی کلو اضافہ نہیں کریں گے، یہ اضافہ مرحلہ وار کیا جائے گا اور اس حوالے سے دسمبر کے بعد حکومت کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈالر کی اونچی اُڑان، پاکستانی روپے کی قدر مزید کم ہوگئی

واضح رہے کہ چینی کی برآمد سے ملک کو ایک ارب ڈالرز کا زرمبادلہ ملنے کا امکان ہے۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس وقت 13 لاکھ ٹن سرپلس چینی موجود ہے اور گنے کی کرشنگ کا نیا سیزن بھی شروع ہونے والا ہے، کسانوں سے آئندہ سیزن میں گنا خریدنے کے لیے ملوں کو 800 ارب روپے درکار ہیں۔

Related Posts