پاکستان میں مہنگائی اس وقت ہولناک حد تک بڑھ چکی ہےا ور آج پاکستان کا ہر طبقہ مہنگائی کا رونا روتا دکھائی دیتا ہے جبکہ حکومت پاکستان اپنی پوری کوشش کے باوجود ملک میں بڑھتی مہنگائی کے عفریت کو قابو کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے۔
مہنگائی کی وجہ عالمی مارکیٹ بتائی جاتی ہے اور حکومت اس پر بے بسی کا اظہار کرتی رہتی ہے مگر دیکھا یہ جارہا ہے کہ مہنگائی کا دور اس وقت سے شروع ہوا ہے جب سے عمران خان نے حکومت سنبھالی اور اس کا فائدہ ملک کے اشرافیہ نے پوری طرح اٹھایا۔ اس دور حکومت میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ امراء کی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوا اور انہی امیروں کے اداروں کی ترقی کو ملکی ترقی سے تعبیر کیا گیا۔
ندیم مولوی کے مزید کالمز پڑھیں:
پی ٹی آئی کوئی وعدہ تووفا کرے