کیا اسرائیل اب ترکیہ کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے؟ صہیونی ریاست کا خطرناک پلان بے نقاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایک حکومتی کمیٹی نے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو اپنی رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ ترکیہ کے ساتھ ممکنہ جنگ کے لیے تیاری کی جائے، کیونکہ تل ابیب کو دمشق میں نئی حکومت کے ساتھ انقرہ کے ممکنہ اتحاد پر بڑھتے ہوئے خدشات لاحق ہیں۔

یروشلم پوسٹ اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ “سیکورٹی بجٹ اور طاقت کی تعمیر کے جائزے” کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی، جو اپنے سربراہ یعقوب ناجل کے نام پر “ناجل کمیٹی” کے نام سے جانی جاتی ہے، نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ ترکیہ اور شام کے اتحاد سے اسرائیل کی سلامتی کو ایک نیا اور بڑا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

اسرائیل نے کس طرح اپنے جاسوس کو حسن نصر اللہ کا ساتھی بنوا کر کارروائی کی، نئی تفصیلات

کمیٹی کے مطابق یہ خطرہ “ایرانی خطرے سے بھی زیادہ سنگین” شکل اختیار کر سکتا ہے۔ کمیٹی نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اسرائیل کو ترکیہ کے ساتھ براہ راست تصادم کے لیے تیار ہونا چاہیے، خاص طور پر ترکیہ کی ان “عثمانی اثر و رسوخ کی بحالی کی خواہشات” کے تناظر میں جنہیں کمیٹی نے ممکنہ کشیدگی کا سبب قرار دیا ہے۔

یہ کمیٹی 2023 میں غزہ پر جنگ کے آغاز سے پہلے تشکیل دی گئی تھی، تاکہ اسرائیلی وزارت دفاع کو ان ممکنہ تنازعات کے بارے میں سفارشات دی جا سکیں، جن کا اسرائیل آئندہ برسوں میں سامنا کر سکتا ہے۔ اول اسرائیل نیوز کے مطابق کمیٹی کی سربراہی یعقوب ناجل کر رہا ہے، جو قومی سلامتی کونسل کا سابق سربراہ ہے۔
ناجل کمیٹی کی سفارشات:
یروشلم پوسٹ نے کمیٹی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کمیٹی نے اسرائیل کی دفاعی بجٹ میں اضافے کی تجویز دی ہے، جو آئندہ پانچ برسوں میں سالانہ 15 ارب شیکل (4.1 ارب ڈالر) تک بڑھانا پڑے گا تاکہ اسرائیلی افواج کو ترکی کے ساتھ ممکنہ چیلنجز اور دیگر علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار کیا جا سکے۔ مزید سفارشات درجہ ذیل ہیں:
1. جدید ہتھیار:
o اضافی ایف-15 جنگی طیارے، ایندھن بھرنے والے طیارے، ڈرونز اور سیٹلائٹس حاصل کرنا تاکہ اسرائیل کی طویل فاصلے تک حملے کرنے کی صلاحیت کو مضبوط بنایا جا سکے۔

انڈین اداکار نے کس طرح اپنی عرب مسلم اہلیہ سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا

2. فضائی دفاعی نظام:
o کثیر سطحی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا، جس میں آئرن ڈوم، ڈیوڈ سلنگ، ایرو سسٹم، اور حال ہی میں فعال ہونے والے لیزر دفاعی نظام شامل ہیں۔
3. سرحدی تحفظ:
o وادی اردن کے ساتھ ایک محفوظ سرحدی رکاوٹ کی تعمیر، جو اسرائیل کی دفاعی حکمت عملی میں ایک بڑی تبدیلی کی نمائندگی کرے گی، اگرچہ اس کے باعث اردن کے ساتھ سفارتی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
4. اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو، وزیر دفاع یسرائیل کاٹز، اور وزیر خزانہ بتسلئیل سموٹریچ نے ناجل کمیٹی کی سفارشات موصول کی ہیں۔
5. بیان کے مطابق، نیتن یاہو نے کہا: “ہم مشرق وسطیٰ میں بنیادی حالات کی تبدیلی کے بیچ میں ہیں۔ ہم کئی سالوں سے جانتے ہیں کہ ہمارے لیے بڑے خطرات ہیں، چاہے وہ براہ راست ہوں یا پراکسیز کے ذریعے۔”

چاند سرد ہے یا گرم؟ انسان کب چاند پر مستقل رہائش اختیار کرسکتا ہے؟ پڑھئے اہم سائنسی تحقیق

6. انہوں نے مزید کہا: “یقینا ہم نے اس محور کو سختی سے نشانہ بنانے کا خیال رکھا۔ لیکن ہم نے یہ حقیقت محسوس کی ہے کہ اب اضافی قوتیں میدان میں داخل ہو چکی ہیں (مراد شامی انقلابی) اور ہمیں ہمیشہ اس کے لیے تیار رہنا ہوگا۔”
7. چند ہفتے قبل، جب شامی اپوزیشن کی افواج نے بشار الاسد کی حکومت کو ہٹا دیا تھا، ترک صدر رجب طیب اردوان نے خبردار کیا تھا کہ شام میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں ترکی کی جنوبی سرحدوں پر اس کی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ پیدا کر سکتی ہیں۔

Related Posts