سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی آ ڈیل (Flyadeal) نے پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب کی نئی ایرلائن فلائی آ ڈیل نے پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا اور اس کی پہلی پرواز سعودی عرب سے کراچی پہنچ گئی۔
شعیب ملک آؤٹ، ثانیہ مرزا نے گھر کے نیم پلیٹ پر کس کا نام لکھوا دیا؟
پی اے اے نے کہا کہ فلائی آ ڈیل ایف 3166 صبح 8 بجکر 04 منٹ پر جناح انٹرنیشنل پہنچی، سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل کے طیارے کو کراچی ایرپورٹ پر واٹر سلیوٹ دیا گیا۔
واٹر سلیوٹ کیا ہوتا ہے؟
پانی کی سلامی کے لیے ایئر پورٹ کے رن وے پر 2 فائر بریگیڈ گاڑیاں یا واٹر کینن مطلوبہ طیارے کی لینڈنگ سے کچھ دیر قبل ہی کھڑی کر دی جاتی ہیں اور پھر جیسے ہی مطلوبہ طیارہ لینڈ کرتا ہے تو دونوں گاڑیوں سے پریشر کے ساتھ اس طیارے پر پانی پھینک کر اسے واٹر سلیوٹ دیا جاتا ہے، اس رسم کو واٹر کینن سلیوٹ پیش کرنا بھی کہا جاتا ہے۔
واٹر سلیوٹ کیوں دیا جاتا ہے؟
کسی سینئر پائلٹ یا ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایئر پورٹ پر کسی ایئر لائن کی پہلی یا آخری پرواز، کسی مخصوص قسم کے طیارے کی پہلی یا آخری پرواز کے موقع پر احتراماً اس طیارے کو پانی کی سلامی دی جاتی ہے۔
لیکن یہ پانی کی سلامی صرف ریٹائر ہونے والے سینئر افسران یا پھر کسی مخصوص طیارے کو ہی نہیں دی جاتی بلکہ ان شخصیات کو بھی اس اعزاز سے نوازا جاتا ہے جو دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کرتی ہیں۔
مثلاً اگر کوئی اسپورٹس ٹیم بیرونِ ملک منعقدہ میگا ایونٹ جیسا کہ ورلڈ کپ جیت جاتی ہے تو اس کی وطن واپسی کے موقع پر ان کے پرتپاک استقبال کے لیے اس طیارے کو پانی کی سلامی دی جاتی ہے جس میں وہ ٹیم سوار ہوتی ہے۔