مڈل ایسٹ کی نمبر ون مقبول ٹریول ایپ نے پاکستان میں آپریشن کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

friend

دوست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ویگو ڈاٹ کوم

دنیا بھر میں لاکھوں مسافروں کیلئے قابلِ اعتماد پلیٹ فارم اور مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی نمبر ون ٹریول ایپ ویگو نے پاکستان میں اپنے آپریشنز اور اوٹی اے پلیٹ فارم کو توسیع دینے کا اعلان کیا ہے۔

جس کے بعد اب پاکستانی مسافر “بک آن ویگو” کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔ کمپنی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سعودی عرب پاکستانی مسافروں کیلئے اولین پسند کے طور پر برقرار ہے جس میں سالانہ بنیادوں پر 100فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اپنی ترقیای حکمتِ عملی کے تحت ویگو پاکستان کے سب بڑے سیاحتی اور سفری ایونٹ میں سے ایک پاکستان ٹریول مارٹ میں بھی شرکت کرے گی۔

محکمہ صحت میں کرپشن کی روک تھام کیلئے ملازمین سے حلف لینے کا فیصلہ

کمپنی سے جاری اعلامیے کے مطابق ویگو نے پاکستانی مارکیٹ میں سرمایہ کاری او رجدت جاری رکھی ہوئی ہے تاکہ پاکستانی مسافروں کو سفری انتخاب کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

واضح رہے کہ ویگو نے صارفین کو مقامی اور بین الاقوامی سپلائرز کے وسیع نیٹ ورک میں قیمتوں اور آپشنز کا موازنہ کرنے کی سہولت دے کر سفری خریداری کے شعبے میں انقلاب برپا کردیا ہے۔

پاکستان میں اپنی تازہ ترین توسیع کیساتھ ویگوکے صارفین “بک آن ویگو” کی سہولت کے ذریعے براہِ راست پروازیں اور ہوٹل بک کرواسکتے ہیں جس کے بعد پاکستانی مسافروں کو تیسرے فریقن کی ری ڈائریکشن کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔

ویگو کے چیف فلائٹ آفیسر ڈین وکس کے مطابق ہم پاکستان میں ویگو کی او ٹی اے اور بکنگ پلیٹ فارم کی توسیع کے موقع پر بہت خوش ہیں۔ یہ پلیٹ فارم ملکی اور بین الاقوامی سفر میں نمایاں ترقی کر رہا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ویگو پر ملکی پروازوں کے حصول میں سالانہ بنیادوں پر 120فیصد زائد اضافہ ہوا ہے، جبکہ سعودی عرب پاکستان مسافروں کیلئے پسندیدہ بین الاقوامی سیاحتوں منزلوں میں شامل ہے۔

کراچی کا موسم کیسا رہے گا، ایک اور پیش گوئی آگئی

ویگو پاکستان کے ڈائریکٹر عبیداللہ سرور نے کہا کہ پاکستان میں ویگو پلیٹ فارم کی توسیع ہمارے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم پاکستانی صارفین کو عالمی معیار کا سفری بکنگ تجربہ فراہم کریں۔ اپنی جدید ٹیکنالوجی اور مقامی اپروچ کے ساتھ ہماری مقصد سفر کو زیادہ آسان، سستا اور خوشگوار بنانا ہے۔

ان کے مطابق پاکستان ٹریول مارٹ 2025ہمار ے لیئے مقامی سفری کمیونٹی کے ساتھ روابط بڑھانے اور پاکستان کے سیاحت کے شعبے کی ترقی میں کردار ادا کرنے کر بہترین موقع فراہم کرے گا۔

Related Posts