پاک چین دوستی کے 70 برس کی تکمیل، سالگرہ کی تقریبات کا باضابطہ آغاز آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک چین دوستی کے 70 برس مکمل، اسلام آباد اور بیجنگ میں تقریب منعقد ہوگی
پاک چین دوستی کے 70 برس مکمل، اسلام آباد اور بیجنگ میں تقریب منعقد ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاک چین دوستی اور سفارتی تعلقات کے 70 سال کی تکمیل پر سالگرہ کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز آج اسلام آباد اور بیجنگ میں بیک وقت منعقد کی جانے والی ایک ورچؤل تقریب کے ذریعے کیا جائے گا۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 21مئی 1951ء کو پاک چین دوستی اور سفارتی تعلقات کا آغاز ہوا جسے رواں برس 21 مئی کے روز 70 برس مکمل ہوجائیں گے جس کیلئے تقریبات کا انعقاد آج سے شروع ہوگا۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرِ خارجہ وانگ ژی اپنے اپنے ملک میں تقریب کی قیادت کریں گے۔ دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک اس تاریخی سنگِ میل کی مناسبت سے سال بھر میں مختلف پروگرامز کا اہتمام کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ چین اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ نصف صدی سے زائد عرصے پر محیط پاک چین تعلقات کو دنیا کے لیے رول ماڈل بنائے گا، جس کی کوئی مثال نہیں ہوگی۔

نونگ رونگ نے پاک چین دوستی کو مستقبل میں ایک نئی جہت دینے کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے گزشتہ ماہ کہا کہ اس مقصد کے لیے چین کسی بھی رکاوٹ کو عبور کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیں: پاک چین تعلقات کو دنیا کیلئے رول ماڈل بنایا جائے گا، چینی سفیر

Related Posts