فیصل آباد میں 60 سالہ ماں اور 37 سالہ بیٹی سے جنسی زیادتی، 15 دن بعد مقدمہ درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

rape case

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فیصل آباد: پولیس نے 15دن بعد فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں اسلحہ کے زور پرماں اور بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق 60 سالہ خاتون اوراسکی 37 سالہ بیٹی گدھا گاڑی پر جارہی تھیں کہ موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے انہیں روک لیا اور اسلحہ کے زور پر قریب ہی گنے کے کھیت میں لے گئے۔

ملزمان نے ماں بیٹی کو کھیتوں میں لیجاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ متاثرہ خواتین نے قریبی گاؤں کے مشتبہ شخص کی شناخت کرلی ۔

متاثرہ خواتین کے اہل خانہ کے احتجاج کے بعد پندرہ دن کے بعد مقدمہ درج کرکے پولیس نے دونوں خواتین کے میڈیکل ٹیسٹ کرواکر تحقیقات شروع کردی ہے۔

اسی طرح کے ایک اور واقعے میں اوکاڑہ میں مردوں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر ایک خاتون کو اغواء کیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔

مزید پڑھیں: سندھ میں ایک اور حوا کی بیٹی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی

متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ جب وہ کھیتوں میں کام کررہی تو چار افراد نے اسے گن پوائنٹ پر اغوا کیا اور دو افراد نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی جبکہ دو لوگ پہرہ دیتے رہے۔

خاتون نے بتایا کہ ملزمان شور مچانے پرفرار ہوگئے، خاتون کی شکایت کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔

Related Posts