سندھ میں ایک اور حوا کی بیٹی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Woman killed over ‘honour’ in pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سانگھڑ: سندھ میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل عام کا سلسلہ جاری، کے ضلع سانگھڑ کے علاقے کھپرو میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا ۔

واقعہ گاؤں در محمد شر میں پیش آیا جہاں ایک خاتون گلشن شر کو اس کے شوہر جمن شر نے گولی مار کر ہلاک کردیا،واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

مقتولہ کے والد محیب شر نے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ گلشن شردارالامان سے گھر واپس آئی تھی جس کے بعد اس کے شوہر نے اسے قتل کردیا۔

پولیس واقعے کے مقام پرپہنچ گئی اور لاش کو رکشہ میں کھپرو کے تعلقہ اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

کچھ دن پہلے خاتون نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ اسے شوہر کے ہاتھوں قتل کردیا جائے۔ خاتون نے بتایا تھا کہ ایک مقامی جاگیردار نے اسے قتل کرنے کا حکم دیا تھا لیکن اس کے والد نے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے خاتون کوایک شیلٹر ہوم بھیج دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:ناظم آباد اور ڈرگ روڈ پر دو شہری حادثات میں ہلاک، ایک کو ٹرین نے کچل دیا

دو سال قبل گلشن شر کی جمن شرسے شادی ہوئی تھی اور اس کی کوئی اولاد نہیں تھی جس پر خاتون نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا تھا کہ اس کے والد ، بھائی اور کنبہ کے دوسرے افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔

Related Posts