اے این ایف کی کارروائی، شارجہ جانے والے ملزم کے جوتوں سے 434 گرام ہیروئن برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے این ایف کی کارروائی، شارجہ جانے والے ملزم کے جوتوں سے 434 گرام ہیروئن برآمد
اے این ایف کی کارروائی، شارجہ جانے والے ملزم کے جوتوں سے 434 گرام ہیروئن برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے فلائٹ نمبر ER703  سے شارجہ جانے والے ملزم کے جوتوں سے 434 گرام ہیروئن برآمد کرکے بونیر کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اسی طرح اے این ایف نے اسلام آباد ایف 11 مرکز میں کارروائی کرتے ہوئے افغان باشندے سے 70 نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد خودکش حملہ، پولیس نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

علاوہ ازیں اے این ایف اور ایف سی نے خیبر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک کے تھیلوں سے 36 کلو چرس اور 1 کلو 500 گرام آئس برآمد کرلی۔

حکام کے مطابق کوئٹہ اور تفتان ہائی وے پر 2 مختلف کاروائیوں میں مجموعی طور پر 51 کلو چرس برآمد ہوئی۔

حکام نے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مُقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Related Posts