اسلام آباد خودکش حملہ، پولیس نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد خودکش حملہ، پولیس نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی
اسلام آباد خودکش حملہ، پولیس نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد خودکش حملے سے متعلق تحقیقات کے لئے پولیس نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق آئی ٹین فورمیں ہونے والے خود کش حملے کی تحقیقات کیلئے پولیس نے اعلیٰ سطحی کی جے آئی ٹی قائم کردی، جے آئی ٹی اسلام آباد خود کش دھماکے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ مرتب کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی سی ٹی ڈی کی نگرانی میں 8 رکنی ٹیم تحقیقات کرے گی، حساس اداروں کے افسران بھی جے آئی ٹی میں شامل کیے گئے ہیں۔

جبکہ ایس پی انڈسٹریل ایریا، اپس پی سبزی منڈی بھی جے آئی ٹی میں شامل کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا کی اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت

قبل ازیں اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں دھماکے کی ایف آئی آر ایگل اسکواڈ کے زخمی کانسٹیبل کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلی گئی تھی جس میں قتل، اقدام قتل، اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس ناکے پر مشکوک گاڑی کو روکا گیا، اس دوران ٹیکسی ڈرائیور اور پچھلی سیٹ پر موجود شخص سے شناخت طلب کی گئی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پچھلی سیٹ پر بیٹھے شخص نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار عدیل حسین شہید ہوگیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے، جبکہ مشتبہ بمبار سمیت گاڑی میں موجود 2 افراد بھی مارے گئے۔

Related Posts