یوکرین سے تیسرا ٹرک 69 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر کراچی پورٹ پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرین سے تیسرا ٹرک 69 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر کراچی پورٹ پہنچ گیا
یوکرین سے تیسرا ٹرک 69 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر کراچی پورٹ پہنچ گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

یوکرین سے درآمد کی گئی گندم کا تیسرا ٹرک آج 69 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے جس کا نام ایم وی کووینٹی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین سے درآمد کی گئی گندم کے 2 ٹرک پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں، آج تیسرے ٹرک کی آمد کے بعد درآمد کی گئی گندم کا مجموعی عزن 1 لاکھ 95 ہزار میٹرک ٹرن تک جا پہنچا۔ وزارتِ تحفظِ خوراک و تحقیق کے تعاون اور نجی سیکٹر کے اشتراک سے گندم اور آٹے کے بحران پر قابو پانے کے اقدامات جاری ہیں۔

آٹے اور گندم کی قیمتوں میں اضافے کے بحران پر قابو پانے کیلئے گندم کو یوکرین سے درآمد کیا جارہا ہے۔ وفاقی حکومت کے محکمۂ پلانٹ پروٹیکشن (ڈی پی پی) نے ٹرک کا کوارنٹین معائنہ کیا تاکہ بائیو سکیورٹی کا جائزہ لیا جاسکے۔ وفاقی وزارتِ خوراک متعلقہ صوبائی حکام سے بھی رابطے میں ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: گندم کے ٹرک پہنچنے کے باوجود آٹے کی قیمت جوں کی توں

Related Posts