تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں نیشنل اسٹیڈیم منعقد ہونے والے 7میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے، پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا اور دوسرے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 10وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں:محمد رضوان کو فاسٹ بولر نسیم شاہ نے لاکھوں میں ایک قرار دیدیا

واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی پاک انگلینڈ سیریز کو لے کر شائقین کرکٹ میں بہت زیادہ جوش و خروش پایا جارہا ہے۔

Related Posts