محمد رضوان کو فاسٹ بولر نسیم شاہ نے لاکھوں میں ایک قرار دیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمد رضوان کو فاسٹ بولر نسیم شاہ نے لاکھوں میں ایک قرار دیدیا
محمد رضوان کو فاسٹ بولر نسیم شاہ نے لاکھوں میں ایک قرار دیدیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے لاکھوں میں ایک قرار دیدیا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستانی بیٹرز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 200 رنز کا بڑا ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے پورا کر لیا۔

بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی تو محمد رضوان نے بھی 88 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ قومی ٹیم کی جوڑی نے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے،آہستہ بیٹنگ کرنے پر تنقید کرنے والوں کو بھی اپنی بیٹنگ سے بھرپور جواب دیا۔

اس معاملے پر قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کر کے بابر اعظم اور محمد رضوان سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

نسیم شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا شاندار سنچری کرنے پر بابر اعظم کو مبارکباد پیش کی اور لکھا کہ محمد رضوان آپ لاکھوں میں ایک ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔

اس شاندار فتح سے اپنے اسٹرائیک ریٹ پر تنقید کرنے والوں کے منہ بھی بند کروا دئیے۔اس فتح پر مارے جذبات میں بابر سلیبریشن کرتے اچھل پڑے جبکہ محمد رضوان کی بھی خوشی بھی دیدنی تھی اور وکٹ کیپر بیٹر کی سلیبریشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ویڈیو میں رضوان کو بابر کی سنچری پر خوشی سے بلا اٹھاتے اور جشن مناتے دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کے ہاتھوں انگلینڈ کی شکست، قومی کرکٹ ٹیم نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

بعد ازاں دونوں اوپنرز گلے ملے پاکستانی بولر حارث رف اور نسیم شاہ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی جشن منایااور کپتان کو مبارکباد پیش کی۔

Related Posts