سپریم کورٹ میں سماعت: آج آرمی چیف توسیع کا تیسرا نوٹیفیکیشن پیش کیا جائے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ میں سماعت: آج آرمی چیف توسیع کا تیسرا نوٹیفیکیشن پیش کیا جائے گا
سپریم کورٹ میں سماعت: آج آرمی چیف توسیع کا تیسرا نوٹیفیکیشن پیش کیا جائے گا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج پھر  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست کی سماعت ہوگی جس کے دوران حکومت کی طرف سے توسیع کا تیسرا نوٹیفیکیشن پیش کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ روز حکومت کو گزشتہ نوٹیفیکیشنز میں موجود قانونی مسائل حل کرنے کے لیے آج تک کی مہلت دی تھی جس کے لیے سابق وزیر قانون فروغ نسیم حکومت کے وکیل کے طور پر پیش ہوں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں ججز کا تین رکنی بینچ عدالتِ عظمیٰ میں آرمی چیف مدتِ ملازمت کیس کی سماعت کرے گا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کے علاوہ سپریم کورٹ کے ججز بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی شامل ہیں جبکہ اٹارنی جنرل انور منصور حکومت کی طرف سے کیس کا دفاع کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل عدالتِ عظمیٰ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع  کا سرکاری نوٹیفیکیشن معطل کردیا  جبکہ درخواست گزار کی طرف سے درخواست واپس لینے کی استدعا بھی مسترد کر دی گئی۔

سپریم کورٹ میں دو روز قبل ججز کے 3 رکنی بینچ نے  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے کہا کہ میں اپنی درخواست واپس لینا چاہتا ہوں جسے عدالتِ عظمیٰ نے مسترد کردیا۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جیورسٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے  سپریم کورٹ میں بیانِ حلفی جمع نہیں کروایا گیا، ہاتھ سے لکھی گئی درخواست قبول نہیں کی جاسکتی، نہ یہ معلوم ہے کہ مقدمہ آزادانہ طور پر واپس لیا جا رہا ہے۔عدالت نے معاملے کو مفادِ عامہ سے متعلق قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: عدالت نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا

گزشتہ روز وزیر اعظم  پاکستان عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سینئر کابینہ اراکین کے ساتھ حکومت کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شریک ہوئے جس کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کیس پر غور کیا گیا۔

سپریم کورٹ میں پیش آنے والی بحرانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ حکام نے گزشتہ روز  آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے لیے جاری کردہ گزشتہ دونوں نوٹیفیکیشنز پر اٹھائے جانے والے اعتراضات پر تبادلۂ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم اور آرمی چیف سمیت سینئر کابینہ اراکین کا ہنگامی اجلاس

Related Posts