وزیر اعظم اور آرمی چیف کی سینئر کابینہ اراکین کے ساتھ ہنگامی اجلاس میں شرکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم اور آرمی چیف کی سینئر کابینہ اراکین کے ساتھ ہنگامی اجلاس میں شرکت
وزیر اعظم اور آرمی چیف کی سینئر کابینہ اراکین کے ساتھ ہنگامی اجلاس میں شرکت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم  پاکستان عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سینئر کابینہ اراکین کے ساتھ حکومت کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شریک ہوئے جس کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کیس پر غور کیا گیا۔

سپریم کورٹ میں پیش آنے والی بحرانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ حکام نے گزشتہ روز  آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے لیے جاری کردہ گزشتہ دونوں نوٹیفیکیشنز پر اٹھائے جانے والے اعتراضات پر تبادلۂ خیال کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے جاری کردہ گزشتہ نوٹیفیکیشنز میں قانونی خامیوں کے حوالے سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک نیا نوٹیفیکیشن تیار کرنے کی ہدایت دی۔

شرکائے اجلاس نے وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق جاری کردہ گزشتہ نوٹیفیکیشنز پر سپریم کورٹ کے اعتراضات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک تیسرا نوٹیفیکیشن تیار کیا جسے سپریم کورٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ نیا نوٹیفیکیشن مسودہ کابینہ اراکین کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا جس پر وفاقی وزراء اور کابینہ اراکین کے دستخط لیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے کیس کی سماعت کے دوران حکومت کوکل تک کوئی حل نکالنے کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی دوبارہ تعیناتی  کے معاملے کے  حل کے لیے کل تک کی مہلت دے رہے ہیں بصورتِ دیگرآئینی ذمہ داری پوری کریں گے۔ 

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس مظہر عالم اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے جیورسٹ فاؤنڈیشن کے وکیل ریاض حنیف راہی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔آرمی چیف کی جانب سے سابق وزیرقانون فروغ نسیم ان کا کیس لڑنے کیلئے عدالت میں پیش ہوئے جبکہ اٹارنی جنرل انور منصور خان نے حکومتی موقف پیش کیا ۔

مزیدپڑھیں: آرمی چیف کی توسیع پرسپریم کورٹ کی حکومت  کو حل نکالنےکی مہلت

Related Posts