بجٹ 21-2020: وزارت اطلاعات و نشریات کی 12اسکیموں کیلئے 360.918ملین مختص

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

360.918 million allocated for the Ministry of Information and Broadcasting

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزارت اطلاعا ت و نشریات کی 12اسکیموں کیلئے 360.918ملین مختص کر نے کی تجویز پیش کی ہے۔

پی ایس ڈی پی کے مطابق 100کلوواٹ میڈیم وویز ریڈیو اسٹیشن گوادر کے لئے 40ملین ‘ پی ٹی وی کے کیمرے اور آلات میں جدت لانے کے لئے100ملین کئے گئے۔

پی ایس ڈی پی کے مطابق برکان ری براڈ کاسٹنگ اسٹیشن کے لئے19.663 ملین ‘ ری براڈ کاسٹنگ اسٹیشن نیلم کے لئے15ملین، ری براڈ کاسٹنگ اسٹیشن خاران کے لئے 25.41 ملین‘ ری براڈ کاسٹنگ اسٹیشن شاردہ نیلم ویلی کے لئے12.225ملین، ری براڈ کاسٹنگ اسٹیشن زیارت کے لئے7.720ملین ‘ میڈیم ویوز سٹیشن مظفر آباد کی بحالی کے لئے40 ملین، میرپور ٹرانسمیٹر کی تبدیلی کے لئے 40 ملین اور  ڈی ٹی ایم بی کے پائلٹ پراجیکٹ کے لئے 50.918ملین مختص کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:بجٹ 21-2020: احساس پروگرام کو 187 سے بڑھاکر 208 ارب کردیا گیا

Related Posts