پاکستان میں کورونا کے 30 نئے کیسز رپورٹ، 101 مریضوں کی حالت تشویشناک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 30 نئے کیسز رپورٹ، 101 مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 30 نئے کیسز رپورٹ، 101 مریضوں کی حالت تشویشناک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 30 نئےکیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ کورونا کے 101 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ نہ رک سکا۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5 ہزار 305 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 30 مثبت نکلے۔

این آئی ایچ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.56 فیصد رہی۔ کورونا کے 101 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

دوسری جانب کورونا وائرس سے سب سے پہلے متاثر ہونے والے ملک چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس نے سر اُٹھانا شروع کردیا ، شنگھائی میں مہلک وائرس سے ایک دن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 38 ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا کا3 روز قبل اس حوالے سے کہنا تھا کہ چین کے مشرقی تجارتی مرکز شنگھائی میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ پھر شروع ہوا  اور مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہونے لگا۔

تجارتی مرکز شنگھائی میں 4 روز قبل کورونا کے  7 ہزار 84 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ 5روز قبل بھی ٹیسٹنگ کے دوران پورے دن میں 8 ہزار 932 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔

Related Posts