جامعہ کراچی کار چوروں کی محفوظ پناہ گاہ بن گئی، 3 گاڑیاں برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

3 vehicles recovered from Karachi University

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :کار چوروں نے گاڑیاں جامعہ کراچی میں جمع کرنا شروع کردیں، شہر سے چوری ہونے والی 3گاڑیاں کراچی یونیورسٹی سے برآمد ،پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

مبینہ ٹاؤن پولیس نے سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے موصول اطلاعات کی بنیاد پر نارتھ ناظم آباد، پاپوش نگر اور مبینہ ٹاؤن سے چوری کی گئی 3 گاڑیاں برآمد کرلیں،گاڑیاں لاوارث حالت میں برآمد ہوئیں۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد عامر سدوزئی کے مطابق سینٹرل اور ایسٹ سے چوری ہونے والی تین گاڑیاں پولیس نے برآمد کرلی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن سب انسپکٹر شاہد تاج نے سادہ لباس انٹیلی جنس اہلکاروں کی جانب سے موصول اطلاعات کی بنیاد پر کراچی یونیورسٹی اور ختم نبوت کے مقام پر مختلف کارروائیوں کے دوران شہر سے چوری کی گئی تین گاڑیاں قبضے میں لے لی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق مبینہ ٹاؤن سے دوروز قبل چوری ہونے والی گاڑی جامعہ کراچی سے لاوارث حالت میں برآمد ہوئی جبکہ ساتھ ہی نارتھ ناظم آباد سے 5جنوری کو چوری ہونے والی مہنگی ترین گاڑی بھی جامعہ کراچی سے پولیس نے تحویل میں لے لی۔تیسری کارروائی کے دوران مبینہ ٹاؤن پولیس نے علاقے میں واقع ختم نبوت نامی عمارت کے قریب سے پاپوش نگر سے گزشتہ برس دسمبر میں چوری ہونے والی گاڑی قبضے میں لی۔

مزید پڑھیں:سانحہ مچھ، کراچی میں 26 مقامات پر دھرنے، ہنگامہ آرائی، موٹرسائیکلیں نذر آتش

پولیس ذرائع کے مطابق شہر سے چوری ہونے والی گاڑیوں کی کراچی یونیورسٹی سے برآمدگی پر افسران نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے کہ گاڑیاں کیسے کراچی یونیورسٹی پہنچی ں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ جامعہ کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پرلگے بیشتر کیمرے خراب ہیں جس کے باعث پولیس کوپریشانی کا سامنا ہے۔

Related Posts