پشاور میں جعلی کورونا سرٹیفیکیٹ بنوا کر عرب ممالک جانے والے 3 مسافر گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور میں جعلی کورونا سرٹیفیکیٹ بنوا کر عرب ممالک جانے والے 3 مسافر گرفتار
پشاور میں جعلی کورونا سرٹیفیکیٹ بنوا کر عرب ممالک جانے والے 3 مسافر گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور میں جعلی کورونا سرٹیفیکیٹ بنوا کر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب جانے والے 3 مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تینوں مسافر نجی ائیر لائن سے سفر کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت پشاور سے عرب عمارات کی ریاست شارجہ اور سعودی شہر جدہ جانے کے خواہش مند تھے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو کسی بھی ملک کی طرف روانہ کرنے سے قبل کورونا سرٹیفیکیٹ چیک کیا جاتا ہے۔ جب تینوں مسافروں کے سرٹیفیکیٹس چیک کیے گئے تو جعلی نکلنے کے بعد انہیں آف لوڈ کردیا گیا۔

تینوں مسافروں کو آف لوڈنگ کے بعد خیبر پختونخوا کے محکمۂ صحت کے حوالے کیا گیا۔ صرف 24 گھنٹوں میں پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ کے 9 مسافروں کی رپورٹس جعلی نکلنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی متحرک ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل  شہر قائد میں کالجز کھلتے ہی اساتذہ اور عملہ تیزی سے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے لگا، کراچی کے کالجز میں عالمی وبا کے کیسز میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہونے کاانکشاف سامنے آیا۔

ذرائع کے مطابق 3 روز قبل سر سید گورنمنٹ گرلز کالج میں عملے کے 58 افراد کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور شہید ملت گرلز کالج میں عملے کے 21 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

مزید پڑھیں: تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد 82 طلباء کورونا کا شکار، تعداد بڑھنے کا خدشہ

Related Posts