پولیو کے خلاف 3 روزہ ملک گیر مہم کا آغاز کل سے کیا جائے گا۔ڈاکٹر ظفر مرزا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیو کے خلاف 3 روزہ ملک گیر مہم کا آغاز کل سے کیا جائے گا۔ڈاکٹر ظفر مرزا
پولیو کے خلاف 3 روزہ ملک گیر مہم کا آغاز کل سے کیا جائے گا۔ڈاکٹر ظفر مرزا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اعلان کیا ہے کہ پولیو کے خلاف 3 روزہ ملک گیر مہم کا آغاز کل سے کیا جائے گا، تمام والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔

معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ قومی مہم کے دوران 2 لاکھ 65 ہزار پولیو ورکرزملک بھر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ملک بھر میں 5 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 3 کروڑ 96 لاکھ ہے۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ دوسروں تک پہنچائیں تاکہ ہر بچہ پولیو کے قطرے پی سکے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا  کہ وفاق صوبوں کے ساتھ ملکر ایڈز کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے 13 روز قبل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ایڈزکے تدارک کیلئے وزارت صحت مؤثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔ ایڈز کے تدارک کیلئے نیشنل ایکشن پلان بن چکا ہے  جس کا مقصد استعمال شدہ سرنجوں پر پابندی لگانا ہے۔ 

مزید پڑھیں:  ایڈز کے تدارک کیلئے نیشنل ایکشن پلان بن گیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا

Related Posts