دوسراٹی ٹوئنٹی :سری لنکا کی ٹاس جیت کرپاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسراٹی ٹوئنٹی :سری لنکا کی ٹاس جیت کرپاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
سری لنکا نے پاکستان کے خلاف تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور اس نے 12 اوورز میں دو وکٹوں پر 106 رنز بنا لیے ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف تین ٹی20 میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور اس نے 12 اوورز میں دو وکٹوں پر 106 رنز بنا لیے ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔سری لنکا نے وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھتے ہوئے کوئی تبدیلی نہیں کی جب کہ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فہیم اشرف اور افتخار احمد کی جگہ فخر زمان اور وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا، اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے، پوری کوشش کریں گے غلطیوں پر قابو پاتے ہوئے ہدف حاصل کریں ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔

 سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ پہلا میچ جیت کر ٹیم پرُاعتماد ہے اور سیریز جیتنے کے لیے پُرعزم ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کو ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، سیریز کا آخری میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

 پاکستان نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کی ہے جبکہ پہلا ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔

Related Posts