دوسرا ٹی ٹوئنٹی: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی آدھی ٹیم آؤٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی آدھی ٹیم آؤٹ
سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کی ٹیم 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی آدھی ٹیم 52 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کی ٹیم 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی آدھی ٹیم 52 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹی20 میچ میں 183 رنز کے ہدف کے سامنے قومی بلے باز ناکام ہوگئے، گزشتہ میچ میں مایوس کرنے والے احمد شہزاد اور عمر اکمل اس بار بھی بری طرح ناکامی سے دوچارہوئے، عمر اکمل مسلسل دوسرے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ احمد شہزاد نے 16 گیندوں پر 13 رنز بنائے۔

بابراعظم 3، فخر زمان6 اور  سرفراز احمد26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا تھا۔

سری لنکا نے اننگز کا آغاز کیا تو 16 کے مجموعی اسکور پر گزشتہ میچ کے ہیرو دھنشکا گونا تھیلاکا 15 رنز بنانے کے بعد عماد وسیم کو وکٹ دے بیٹھے، جس کے بعد فریننڈو بھی 8 رنز پر چلتے بنے۔

41 کے مجموعے پر 2 کھلاڑی پویلین لوٹ جانے کے بعد راجاپکاسا اور جایا سوریا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز کی پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور بورڈ کو 135 تک پہنچایا، دونوں کھلاڑیوں سے وکٹ کے چاروں جانب عمدہ اسٹروکس کھیل کر رنز میں برق رفتاری سے اضافہ کیا،راجا پکاسا نے 48 گیندوں پر 77 رنز بنائے جس میں نصف درجن چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، وہ شاداب خان کی گیند پر چھکالگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے۔

خطرناک بیٹسمین کے آؤٹ ہوتے ہی قومی بولرز کے اوسان بحال ہوئے اور انہوں نے نپی تلی بولنگ کرکے رنز کی رفتار کو بریک لگا دی جس سے لنکن بیٹنگ لائن پر دباؤ بڑھ گیا، اسی پریشیر کی صورتحال میں بیٹسمین گھبرا گئے اوریکے بعد دیگر وکٹیں گرنے لگیں۔

یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے باوجود اختتامی اوورز میں کپتان داسن شناکا کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کی ٹیم ایک بڑا مجموعہ ترتیب دینے میں کامیاب رہی۔

پاکستان نے 25 رنز کے اندر 3 وکٹیں حاصل کر کے کم بیک کی پوری کوشش جسے شناکا نے  ڈی سلوا کے ساتھ مل کر ناکام بنا دیا اور 27 رنز کا اضافہ کرکے مجموعے کو 182 تک پہنچادیا،  شناکا 15 گیندوں پر 27 رنز بنا کر اور ڈی سلوا 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہااور ابتداء میں ہی فخر زمان 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد بابر اعظم بھی 3 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

Related Posts