گریڈ 17 کی 25 خواتین کے نام اور نمبر مخربِ اخلاق ویب سائٹ پر شائع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گریڈ 17 کی 25 خواتین کے نام اور نمبر مخربِ اخلاق ویب سائٹ پر شائع
گریڈ 17 کی 25 خواتین کے نام اور نمبر مخربِ اخلاق ویب سائٹ پر شائع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوٹ (سیسی) میں غیر قانونی ترقی کا بھانڈا پھوڑنے والی گریڈ 17 کی 25 خواتین کو ہراساں کرنے کیلئے ان کے نام مخربِ اخلاق ویب سائٹ پر ڈال دئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ محنت سندھ کے ماتحت ادارے سندھ سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوٹ (سیسی) میں غیر قانونی ترقی کا بھانڈا پھوڑنے والی خواتین کو ہراساں کرنے کیلئے 25خواتین آفیسرز کے نام غیر اخلاقی ویب سائٹ پر شائع کیے گئے۔

مذکورہ خواتین شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں، خواتین کے پاس اوباشوں کے فون آنے لگے، گریڈ 17 کی خواتین کو جرم کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا دی جارہی ہے۔ خواتین نے آؤٹ آف ٹرن غیر قانونی ترقیوں کو چیلنج کیا تھا جس کا انتقام لیا گیا۔

خواتین افسران نے چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری سوشل ویلفیئر اور دیگر کو ہراساں کرنے کے حوالے سے خطوط ارسال کیے ہیں۔سیکریٹری سوشل ویلفیئر سندھ نواز شیخ نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

خط میں خواتین نے کہا کہ مختلف ممالک سے ہمیں غیر اخلاقی ویڈیوز موصول ہوئیں جبکہ ہمیں ویب سائٹ پر فاحشہ ظاہر کیا گیا، واٹس ایپ گروپ پر بھی ہمیں ہراساں کیا گیا۔ ویڈیوز اور میسینجرز سے ہماری ذاتی زندگی شدید متاثر ہے۔

سیکریٹری نواز شیخ کے مطابق آج کمیٹی کا اجلاس ہوگا کیونکہ یہ ایک سنگین جرم ہے، ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جس کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور آئی جی سندھ سے بھی مدد حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں انٹرنیٹ پرفراڈ کرنیوالا نیٹ ورک پکڑ اگیا ،3 ملزمان گرفتار

Related Posts