اسلام آباد میں انٹرنیٹ پرفراڈ کرنیوالا نیٹ ورک پکڑ اگیا ،3 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Internet fraud network caught in Islamabad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کمپیوٹرکے ذریعے فراڈ کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا،3 ملزمان کو گرفتار کرکے وفاقی پولیس کے حوالے کر دیاگیا ہے۔

شہریوں کے ساتھ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور جاز کیش کے ذریعے لوٹ مارکرنے والا گینگ کے تین کارندے گرفتار ملزمان کے قبضے سے فراڈ کے لیے استعمال ہونے والے لیپ ٹاپ، 15 موبائلز فون، مختلف کمپنیوں کی 35 سے زائد سمیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

مخبر کی اطلاع پر پولیس ٹیم نے فراڈ کرنے والے گینگ کو بری امام کے علاقہ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے ملزمان میں ظہیر عباس،عابد علی اور محمد انیس شامل ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان ایک سال سے زائد عرصہ سے شہریوں کے ساتھ فراڈ کررہے تھے ، لاکھوں روپے وصول کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں کورونا وائرس کے خطرات، ڈرائیونگ لائسنس برانچ بند

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہےجن شہریوں کے ساتھ اس طرح کی واردات ہوئی ہے تو وہ اپنے متعلقہ تھانہ میں رابطہ کریں۔

Related Posts