کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت میں پھنسے 2 سو پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

200 Pakistanis stranded in India due to COVID-19 return home

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت میں پھنسے 200 سو پاکستانی جمعرات کے روز اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچ گئے۔

کورونا وائرس پھیلنے کے بعد 15 اگست کو اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان ٹرین سروس معطل ہونے کے بعد گجرات ، مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش ، نئی دہلی اور راجستھان میں سیکڑوں پاکستانی  بھارت میں  پھنس گئے تھے۔

رواں سال جون میں بھی اٹاری واہگہ بارڈر کو پاکستان میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کی وطن واپسی کے لئے تین دن کے لئے کھول دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:کل بھوشن کے وکیل دفاع کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی

پاکستان نے 19 مارچ کو ملک میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے واہگہ بارڈر کو بند کردیا تھا جبکہ مئی میں ہندوستانی حکومت نے 179 پاکستانیوں کو زمینی سرحد کے ذریعے اپنے ملک واپس جانے میں سہولت فراہم کی تھی۔

Related Posts