کل بھوشن کے وکیل دفاع کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IHC to hear Kulbhushan Jadhav's case today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : بھارتی جاسوس کل بھوشن یادو کے وکیل دفاع کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ ، جسٹس امیر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہائی کورٹ کا لارجر بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔

اسلام آباد میں ہندوستانی سفارتخانے کی طرف سے ابھی تک آئی ایچ سی کو کوئی جواب موصول ہوا اور نہ کسی نے پاور آف اٹارنی جمع کرایا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دفتر خارجہ نے ہائیکورٹ کے حکم پر ہندوستانی ہائی کمیشن کو ایک خط بھیجا ہے۔ پاکستان کا کہنا تھا کہ ہندوستان سے کسی وکیل کو کل بھوشن کی پاکستانی عدالت میں نمائندگی کرنے کی اجازت دینا قانونی طور پر ممکن نہیں ہے۔

بھارت کی خفیہ ایجنسی ایجنٹ کے جاسوس کل بھوشن یادوعرف حسین مبارک پٹیل کو دہشت گردی اور جاسوسی کے الزام میں صوبہ بلوچستان میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کل بھوشن کے حوالے سے خفیہ آرڈیننس پر احتساب ہونا چاہئے، بلاول بھٹو زرداری

 کل بھوشن یادوہندوستانی بحریہ میں سرونگ کمانڈر تھا جو پاکستان کے اندر تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھا اور 3 مارچ  2016 کو ماشکیل  بلوچستان میں انسداد انٹیلی جنس کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

Related Posts