سائٹ ایریا میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم سپاہ محمد کے 2 مطلوب دہشت گرد گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2 wanted terrorists arrested in site area

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سی ٹی ڈی سول لائن کی حساس ادارے کے ہمراہ سائٹ نورس چورنگی کے قریب کارروائی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد وں کو گرفتارکرلیا گیا۔

انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی نے بتایا کہ سی ٹی ڈی سول لائن نے حساس ادارے کے ہمراہ سائٹ نورس چورنگی کے قریب کارروائی کی،فائرنگ کے تبادلے کے بعد انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم سپاہ محمد سے ہے،ملزمان میں آغا حسن اور سید محمد علی رضا نقوی شامل ہیں، ملزمان کے دو ساتھی کرار علی اور سید اوسط علی رضوی موقع سے فرار ہوگئے۔

انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان 5 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں،سپاہ محمد کا سلیپر سیل ملزم اوسط علی کی زیر نگرانی کام کررہا تھا۔

مزید پڑھیں: بانی متحدہ کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا

اوسط علی ٹارگٹ کی ریکی کرواتا اور پھر گروہ کے شوٹرز سے ٹارگٹ کرواتا،سلیپر سیل میں شامل شوٹرز کو 25 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جاتا تھا۔

Related Posts