بانی متحدہ کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بانی متحدہ کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا
بانی متحدہ کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بانی متحدہ الطاف حسین کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیاہے۔

ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے 1210 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں بانی متحدہ الطاف حسین کا نام بھی شامل ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ ریڈ بک میں الطاف حسین، افتخار حسین، محمد انور اور کاشف کامران کے نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔

چاروں ملزمان پر ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا الزام ہے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین گزشتہ کئی برسوں سے لندن میں رہائش پذیر ہیں، حکومت کی جانب سے ان کی تقاریر پر پابندی عائد ہے۔

Related Posts