کراچی، پارکنگ ایریا میں خاتون کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے 2 ملزم گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، پارکنگ ایریا میں خاتون کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے 2 ملزم گرفتار
کراچی، پارکنگ ایریا میں خاتون کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے 2 ملزم گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے پارکنگ ایریا میں خاتون کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کلفٹن تھانے کی حدود میں پارکنگ میں خاتون کو لوٹنے والے 2 اسٹریٹ کرمنلز کو حراست میں لے لیا جو 26 اپریل کو رات کے وقت خاتون سے پرس اور قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مسلح ملزمان کو لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، خاتون کا چھینا گیا فون اور دیگر اشیاء برآمد کر لیں۔

گرفتاری کے بعد ملزمان خالد رشید اور عبداللہ نے ڈکیتی و راہزنی کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری سے متعلق دیگر تھانوں کو بھی مراسلہ جاری کردیا گیا۔ ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی سے لوٹی گئی موٹر سائیکلز کے پرزے بلوچستان میں بیچنے والے گروہ میں شامل باپ اور بیٹے سمیت 3 ارکان کو گرفتار کیا گیا۔

 پولیس نے کراچی سے چھینی اور چوری کی گئی موٹرسائیکلز کے پرزہ جات کو بلوچستان میں بیچنے والے گروہ کے 3 کارندوں کو گرفتار کیا جس کیلئے سومارجوکھیو گوٹھ میں ایک کمپاؤنڈ پر چھاپہ مارا گیا۔

مزید پڑھیں: لوٹی گئی موٹر سائیکلز کے پرزے بلوچستان میں بیچنے والے باپ بیٹا گرفتار

Related Posts