کراچی سے لوٹی گئی موٹر سائیکلز کے پرزے بلوچستان میں بیچنے والے باپ بیٹا گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی سے لوٹی گئی موٹر سائیکلز کے پرزے بلوچستان میں بیچنے والے باپ بیٹا گرفتار
کراچی سے لوٹی گئی موٹر سائیکلز کے پرزے بلوچستان میں بیچنے والے باپ بیٹا گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی سے لوٹی گئی موٹر سائیکلز کے پرزے بلوچستان میں بیچنے والے گروہ میں شامل باپ اور بیٹے سمیت 3 ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی سے چھینی اور چوری کی گئی موٹرسائیکلز کے پرزہ جات کو بلوچستان میں بیچنے والے گروہ کے 3 کارندوں کو گرفتار کیا ہے جس کیلئے سومارجوکھیو گوٹھ میں ایک کمپاؤنڈ پر چھاپہ مارا گیا۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس نے چھاپہ مار کر باپ بیٹے سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ ملزمان لوٹی گئی موٹر سائیکلز کمپاؤنڈ میں جمع کرکے ان کے پرزے خضدار میں فروخت کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا گروہ موٹر سائیکلز کے چیزز نمبر بھی تبدیل کرنے کا ماہر ہے۔ پولیس نے کمپاؤنڈ سے 6 چھینی گئی اور چوری شدہ موٹر سائیکلز کے علاوہ 3 موتر سائیکلز کے مختلف پارٹس تحویل میں لے لیے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ برآمد کی گئی موٹر سائیکلز تھانہ شاہ لطیف، سولجر بازار، اسٹیل ٹاؤن اور کورنگی کی حدود سے چرائی گئیں۔ ملزمان 50 سے زائد موٹر سائیکلز کے پارٹس فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا۔

لوٹ مار اور جعلسازی میں ملوث گروہ کے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش اور گرفتار ملزمان دوست علی (باپ)، فردوس علی (بیٹا) اور علی حیدر سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کی وردی میں ڈکیت گروہ سرگرم، شہری لاکھوں کے زیورات سے محروم

Related Posts