پی ٹی آئی احتجاج، موٹر وے بند کرنے کے الزام میں2مقدمات درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی احتجاج، موٹر وے بند کرنے کے الزام میں2مقدمات درج
پی ٹی آئی احتجاج، موٹر وے بند کرنے کے الزام میں2مقدمات درج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج دوران موٹروےایم 1 بند کرنےکے الزام میں 2 مقدمات درج کرلیے گئے۔

راولپنڈی پولیس نےموٹروے ایم 1 بند کرنے کے الزام میں ایک مقدمہ تھانہ نصیر آباد اور دوسرا تھانہ ٹیکسیلا میں درج کرلیا۔

مقدمے کے مطابق نامعلوم افراد کے احتجاج کی وجہ سے موٹروے پر دونوں اطراف کی ٹریفک مکمل طور پر بند ہوچکی تھی جس سے عوام الناس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، احتجاج کرنے والے لوگوں کی تعداد بہت زیادہ تھی جس کی وجہ سے موٹروے کھلوانے میں وقت لگ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

شریف خاندان اپنی مرضی کا آرمی چیف چاہتا ہے۔شیریں مزاری

واضح رہے کہ دونوں مقدمات میں پولیس نے کسی کو بھی نامزد نہیں کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے درج مقدمےمیں 50 سے 60 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

Related Posts