آرمی ایکٹ میں ترمیم، شریف خاندان اپنی مرضی کا آرمی چیف چاہتا ہے۔شیریں مزاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان جنگ ہماری جنگ نہیں تھی، شیریں مزاری کی امریکی سینیٹرز پر تنقید
افغان جنگ ہماری جنگ نہیں تھی، شیریں مزاری کی امریکی سینیٹرز پر تنقید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت آرمی ایکٹ میں ترمیم کر رہی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ شریف خاندان اپنی مرضی کا آرمی چیف لانا چاہتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت آرمی ایکٹ 1952 کی دفعہ 176 (2) میں ترمیم کی خواہاں ہے۔ دوبارہ تقرری کے بعد ری۔ٹینشن کا لفظ ڈالا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

توشہ خانہ تحائف کے مبینہ خریدار کے دعوے کی تردید

ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ انسانی حقوق نے کہا کہ ریلیز کے لفظ کے بعد استعفے کا لفظ بھی ڈال دیا جائے گا۔ سمری سی سی ایل سی (کابینہ کمیٹی برائے مقننہ معاملات) کو بھیج دی گئی جبکہ ترامیم ایجنڈا آئٹم میں تیسرے نمبر پر تھیں۔

پیغام میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ سمری تو بھیج دی گئی تاہم اجلاس مؤخر ہوا کیونکہ مفرور نواز شریف نے اسحاق ڈار کو سی سی ایل سی میں موجودگی کی ہدایت کی تھی تاکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پی ڈی ایم بالخصوص شہباز شریف پر نظر رکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر قانون میں مجوّزہ یہ ترمیم کردی گئی تو آرمی چیف سمیت فوجی افسران کو حکومت آسانی سے ریٹین کرسکے گی جس سے سینئر افسران کی ریٹائرمنٹ مؤخر ہوجائے گی۔ معاملہ صاف ہے، شریف خاندان اپنی مرضی کا بندہ لانا چاہتا ہے۔ کیا ڈی جی آئی ایس پی آر تبصرہ فرمائیں گے؟

Related Posts