میکسیکو میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ، ایک شخص ہلاک، 9 افراد زخمی، اسپتال منتقل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

One Killed, nine injured as helicopter crashes in Mexico

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میکسیکو سٹی: میکسیکو کی جنوبی ریاست وراکروز میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایک شخص ہلاک اور نو افراد زخمی ہوگئے۔

ویراکوز کے گورنر کوئٹلہ اؤاک جیمنیز کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 10 مسافر سوار تھے جن میں سے ایک حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:باسکٹ بال پلیئر کوبی برائنٹ امریکا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے

انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر ریاست کے جنوبی حصے میں زونگولیکا میونسپلٹی میں اغوا کیے گئے لوگوں کو بچانے کے مشن پر تھا۔

میکسیکو کے شہری تحفظ کے وزیر ہیوگو گوٹیرز کے مطابق حادثے کے مقام پر ریسکیو کا کام جاری ہے۔ زخمی مسافروں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

Related Posts