اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلسل محنت سے معیشت کو آئی سی یو سے نکال دیا، پاکستان تیزی سےمعاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے اجلاس کے دوران عوامی مفاد کے منصوبوں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزرا اورحکومتی ٹیم عوامی ریلیف کے لیے اقدامات تیز کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تیزی سے اکنامک ریواؤل کی طرف بڑھ رہا ہے، مسلسل محنت سے معیشت کو آئی سی یو سے نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ٹیم قوم تک ثمرات پہنچانے کے لیے اقدامات کرے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت پناہ گاہ، لنگرخانوں جیسے منصوبے شروع کیے،غریب طبقے کے ریلیف کے لیے ایسے مزید اقدامات شروع کریں، وفاقی وزرا اور حکومتی شخصیات عوام کے پاس جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیب آرڈیننس پر شورمچانے والوں کو پہلے ترمیم پڑھ لینی چاہیے، وزیراعظم