کراچی: سندھ حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد جماعت اسلامی نے بلدیاتی قانون کے حوالے سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کے درمیان تحریری معاہدہ طے پاگیا۔وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے میڈیا اور دھرنے کے شرکاء کے سامنے تحریری معاہدہ پڑھ کر سنایا۔
معاہدہ کے مطابق طے پایاکہ تعلیم اور صحت کے تمام شعبے،اسپتال و ڈسپینسریاں اور اسکولز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سپرد،تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین بحال کی جائیں گی۔ کراچی کا مئیر واٹر بورڈ اورسیوریج بورڈکے چیئرمیں ہوں گے۔
اس حوالے سے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ کراچی کے حقوق اور سندھ کے عوام کے لیے ہمارا تحریری معاہدہ ہواہے اور ناصر حسین شاہ نے میڈیا کے سامنے پیش کیاہے، تحریری معاہدے کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری، مراد علی شاہ اور ناصر حسین سمیت دیگر ذمہ داران اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔
مزید پڑھیں:افسوس ہے زبان کو بنیاد بنا کر ملک کی یکجہتی کو نقصان پہنچایا جارہا ہے،خرم شیرزمان