حیدرعلی کورونا کو ہرا کر زلمی کا حصہ بن گئے، شاہد آفریدی بھی جلد واپسی کیلئے پرعزم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

haider ali back to the zalmi squad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کورونا وائرس کاشکار بلے باز حیدر علی پی ایس ایل 7کیلئے پشاورزلمی کی ٹیم کا حصہ بن گئے جبکہ اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی کورونا سے نمٹ کر جلد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں واپسی کیلئے پرعزم ہیں۔

حیدر علی چند روز قبل کورونا کا شکار ہوگئے تھے تاہم ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے کھلاڑی حیدر علی نے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے اورپریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی اپنی ٹیم کو جلد جوائن کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے میرا کوروناٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ مجھے کوئی علامت نہیں، امید ہے جلد صحتیاب ہو کر گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرلوں گا۔

مزید پڑھیں:HBLپی ایس ایل 7، کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 125رنز کا ہدف دیدیا

شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل میں شریک تمام ٹیموں کو گڈ لک کہتا ہوں اور اپنے آخری پی ایس ایل میں بہتر سے بہتر پرفارمنس کے لیے پْرعزم ہوں۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی اپنا آخری پی ایس ایل کھیل رہے ہیں تاہم گزشتہ روز بائیوسیکیور ببل سے باہر آنے کے بعدان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اس لئے انہیں اسکواڈ سے علیحدہ ہونا پڑا تھا۔

Related Posts