ماورا حسین شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، دیکھئے دلکش تصاویر

مقبول خبریں

کالمز

friend

دوست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انسٹا

خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے ساتھی اداکار امیر گیلانی سے نکاح کی تصدیق کردی۔

ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی خبریں گزشتہ روز سے چل رہی تھیں تاہم اب اداکارہ نے ان پر خاموشی توڑتے ہوئے نکاح کی تصدیق کی۔

ماورا نے انسٹاگرام پر اپنی اور امیر گیلانی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نکاح کرلیا ہے۔

Preview

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بالآخر اس ہنگامے کے دوران میں نے تمھیں حاصل کرلیا‘۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ہیش ٹیگ #MawraAmeerHoGayi بھی استعمال کیا۔

انہوں نے اس پوسٹ میں پانچ فروری کی تاریخ درج کرتے ہوئے بسم اللہ بھی لکھا۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اُن کے ازدواجی سفر کا آغاز پانچ فروری سے ہی ہوا ہے۔

Preview

اس سے قبل بدھ کے روز سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش تھیں کہ شوبز اداکارہ ماورا حسین اپنے قریبی دوست اور ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں۔

Preview

ماورا کی جانب سے نکاح کا باضابطہ اعلان ہونے پر مداح سرپرائز ہوئے اور انہوں نے دونوں کی نئی زندگی کی شروعات کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

Related Posts