بلدیاتی قانون پرسندھ حکومت سے مذاکرات کامیاب، جماعت اسلامی کا دھرنا ختم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

JI ends sit-in after assurances from Sindh govt to amend LG law

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد جماعت اسلامی نے بلدیاتی قانون کے حوالے سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کے درمیان تحریری معاہدہ طے پاگیا۔وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے میڈیا اور دھرنے کے شرکاء کے سامنے تحریری معاہدہ پڑھ کر سنایا۔

معاہدہ کے مطابق طے پایاکہ تعلیم اور صحت کے تمام شعبے،اسپتال و ڈسپینسریاں اور اسکولز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سپرد،تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین بحال کی جائیں گی۔ کراچی کا مئیر واٹر بورڈ اورسیوریج بورڈکے چیئرمیں ہوں گے۔

اس حوالے سے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ کراچی کے حقوق اور سندھ کے عوام کے لیے ہمارا تحریری معاہدہ ہواہے اور ناصر حسین شاہ نے میڈیا کے سامنے پیش کیاہے، تحریری معاہدے کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری، مراد علی شاہ اور ناصر حسین سمیت دیگر ذمہ داران اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:افسوس ہے زبان کو بنیاد بنا کر ملک کی یکجہتی کو نقصان پہنچایا جارہا ہے،خرم شیرزمان

ہمارا دھرنا 29ویں دن میں داخل ہوگیا ہے،ہمار ی اور حکومتی ٹیم میں مذاکرات ہوئے اور ہمارا دھرنا اور جدوجہد بھی جاری رہی،کچھ تاخیر اور ٹال مٹول بھی ہوئی لیکن کراچی کی بہتری اور سندھ کے عوام کے لیے بہتر سے بہتر چیز پر اتفاق کرلیا جائے۔آج ایک مسودہ بنا لیا گیا ہے ہم نے طے کیا تھا کہ جو کچھ بھی ہوگا عوام اور میڈیا کے سامنے ہوگا،آج ایک تحریری صورت میں دستخط بھی ہوں گے۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہاکہ ہمارے درمیان کئی میٹنگز ہوئی ہیں،سندھ لوکل گورنمٹ ایکٹ 2021میں بہتری اور بلدیاتی اختیارات کی غرض سے جماعت اسلامی اور حکومت سندھ کی کمیٹی بنائی گئی ہے،میئر کراچی واٹر وسیوریج بورڈ کے چیئرمین ہوں گے۔

بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے 30دنوں کے اندر PFCکی تشکیل اور ایوارڈ کا اعلان کیا جائے گا۔PFCکے تحت اکٹرائے ٹیکس کا حصہ 1999کے قانون کے تحت کیا جائے گا،یوسیز کے تناسب سے فنڈز دیے جائیں گے،سندھ میں بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے بعد90دن میں انتخاب کا اعلان کردیاجائے گا۔

جماعت اسلامی کی طرف سے وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجے جانے والی تجاویز جن پر اتفاق ہوا ہے اس پر اور جن پر اتفاق نہیں ہوا اس کے لیے مذاکراتی کمیٹی اپنا کام جاری رکھے گی،سندھ حکومت تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کی بحالی میں اہم کردار اداکرے گی،کے ایم ڈی سی کو یونیورسٹی کا درجہ دلانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

Related Posts