منی لانڈرنگ میں سہولت کار سول ایوی ایشن ملازم اور2 ساتھی گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد :ایئرپورٹ حکام نے سی اے اے کے فائر اسسٹنٹ سے 1کروڑ 72لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی، ملزم اور 2 ساتھیوں کو گرفتار کرکے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا۔

گل نواز عباسی نے دبئی جانے والے دو مسافروں کا ریپڈ پی سی آرکروایا ،سی اے اے اہلکار دبئی جانے والے مسافروں کو غیر ملکی کرنسی پہنچانا چاہتا تھا، سی اے اے اہلکار کو انٹرنیشنل ارائیول سے ڈیپارچر جاتے ہوئے اے ایس ایف اہلکاروں نے گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں:سائٹ ایریا کراچی میں لوٹ مار کے بڑھتے واقعات، صنعتکار،ورکرز غیر محفوظ

ملزم سے برآمد شدہ کرنسی میں 70ہزار یورو، 56ہزار500 سعودی ریال اور 8ہزار یو اے ای درہم شامل ہیں ،ترجمان سول ایوی ایشن سیف اللہ خان نے واقع کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان سی اے اے کاکہنا ہے کہ گل نواز عباسی سی اے اے کا کنٹریکٹ ملازم ہے جسے معطل کردیا ہے جبکہ اے ایس ایف نے سی اے اے کے اہلکار کی نشاندہی پر دبئی جانے والے دو مسافروں کو بھی آف لوڈ کردیا بعد ازاں تینوں کو گرفتار کرکے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا۔