مسجد نبویؐ میں زائرین کی سہولت کیلئے آب زم زم کی سہولت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد نبویؐ میں زائرین کی سہولت کیلئے آب زم زم کی سہولت
مسجد نبویؐ میں زائرین کی سہولت کیلئے آب زم زم کی سہولت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ادارہ امور حرمین کی جانب سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سعودی عرب میں زائرین کی سہولت کے لیے آب زم زم کے کولرز کو مستقل طور پر بھرنے کا خصوصی بندوبست کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ادارہ امور حرمین میں آب زم زم کی فراہمی کے شعبے کی انتظامیہ کی جانب سے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ یومیہ بنیاد پر آب زم زم کے ٹینکرز ارسال کرنے کا خصوصی بندوست کیا جاتا ہے۔

کارکنان کی جانب سے کولرز میں پانی کم ہوتے ہی دوسرے کولرز سے تبدیل کردیا جاتا ہے۔مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں صرف روضہ الشریفہ کے مختلف مقامات پر آب زم زم کے 10 ہزار کولرز رکھے ہیں جنہیں یومیہ مستقل بنیاد پر بھرا جاتا ہے۔

یومیہ بنیاد پر مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آب زم زم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اہلکاروں کی ٹیمیں کام کرتی ہیں جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کولرز میں آب زمزم کی کمی واقع نہ ہو جائے۔

آب زم زم کی مستقل فراہمی سے متعلق کارکن جہاں کولرز میں آب زم زم کی موجودگی کو یقینی بناتے ہیں وہاں ان کے ذمہ ایک بار استعمال ہونے والے کلاسوں کی فراہمی کی ذمہ داری بھی ہوتی ہے۔

یاد رہے زم زم کو خصوصی ٹینکوں میں اسٹور کرنے کے بعد انہیں فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں رکھے گئے کولرز میں بھرا جاتا ہے۔مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کے لیے یومیہ بنیادوں پر دسیوں ٹینکرز کے ذریعے آب زم زم فراہم کیا جاتاہے۔

Related Posts