28ویں نیشنل اسپیشل گیمز، پشاور کی زینب نور نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zainab Noor won two gold medals in 28th National Special Games

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور:28ویں نیشنل اسپیشل گیمز میں پشاور کی زینب نور نے ویل چیئرز ریس میں اپنے اعزاز کاکامیابی سے دفاع کرتے ہوئے سونے کے دوتمغے جیت لیے ،انہوںنے سو اور دو سومیٹر ریس میں کامیابی اپنے نام کی۔

پشاور میں جاری 28ویں نیشنل گیمز برائے جسمانی معذوران کے سلسلے میں منعقد ہونیوالے اتھلیٹکس کے متعدد میچوں کافیصلہ ہوگیا۔

قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے خواتین سومیٹر ویل چیئر ریس میں ایف اوپی کے زینب نورنے پہلی جبکہ پی سی پی کی لیلی نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی دوسومیٹرریس میں بھی زینب نورنے فتح حاصل کی۔

اس مقابلے میں حسنا نے دوسری پوزیشن حاصل کی سومیٹر ویل چیئرز ریس میں پشاور کے ذبیع اللہ نے سونے کاتمغہ اپنے نام کیا جبکہ مردان کے شیر خان نے چاندی کاتمغہ حاصل کیا۔

چارسومیٹرویل چیئرز ریس میں ایف ڈی پی کے جاوید نے پہلی جبکہ مردان کے اسد نے دوسری پوزیشن حاصل اپنے نام کی سی پی ریس میں پی ایس ڈی لاہور کے علی عباس نے سونے اوردیر کے منظورنے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

پست قامت ریس میں کوہاٹ کے نورزمان پہلے اور پشاور کے عبداللہ دوئم رہے، بیساکھی ریس میں مردان کے عمیر پہلے اورباجوڑ کے فرمان دوئم رہے ،لوئر ریس میں مردان کے جمال اول اورصوابی کے فواد دوئم رہے ۔

جیولن تھرو میں بنوں کے فرمان نمبر پررہے،ڈسکس تھرومیں پشاور کے عدیل پہلے اورباجوڑکے محب دوئم رہے شارت پٹ میں خیبرکے میاں جان پہلے اوردیر کے یاسین چاندی کاتمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔

مزید پڑھیں:عمر گل اور عمران فرحت نے کرکٹ سے موڑ منہ لیا، مداح اداس

پاورلیفٹنگ خواتین ایونٹ آرسی پی سی کی گل شان نے جیتا ،آرچری میں خواتین کیٹگری میں شہناز نے پہلی زینب برکت نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

Related Posts